Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsبنگلادیشی کپتان کی پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر سے ملاقات کی...

بنگلادیشی کپتان کی پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہو سکی



(24 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو کی پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت اپنے ملک کے عوام کے نام کرتا ہوں، پاکستان کو پاکستان میں شکست دینا زندگی کا تاریخی موقع ہے لیکن ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں بنگلا دیشی کپتان نے کہا کہ وسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کا میں دیوانہ ہوں، میری خواہش تھی کہ دورہ پاکستان کے دوران وسیم اکرم سے ملاقات کروں اور ان سے کچھ گر سیکھوں لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش سے وائٹ واش پرکپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی

شانتو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور ہم نے تاریخ رقم کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں