Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبنگلادیش کو  جیت کیلئے298 رنز کا ہدفٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارت کا...

بنگلادیش کو  جیت کیلئے298 رنز کا ہدفٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارت کا نیا کارنامہ



 (24نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا  بڑا سکور  بنادیا ہے۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کو  جیت کے لیے298 رنز کا ہدف دیا،بھارتی ٹیم نے  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوور میں 6 وکٹ پر 297 رنزبنائے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے47 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور  11 چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ سوریا کمار نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 75 رنز بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے بھی بہتی گنگنا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے،ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

خیال رہےکہ  ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنزبنانےکا ریکارڈنیپال کے پاس ہے جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے: پیٹرسن بھی پاکستانی کرکٹرزپر بول پڑے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں