Saturday, December 28, 2024
ہومSportsبنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز...

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا


قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کےاسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق دونوں بنگلادیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے، جو منگل 20 اگست سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ کامران غلام دوسرے 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہونگے، یاد رہے کہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل تھے۔

رپورٹ کے مطابق سلیکٹرز نے مکمل فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے سلیکٹر چاہتے ہیں کہ ابرار احمد بینچ پر بیٹھنے کے بجائے میچ پریکٹس کریں۔

بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں