Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبنگلادیش کے ہاتھوں شکست چئیرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

بنگلادیش کے ہاتھوں شکست چئیرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا



 (24نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں قومی ٹیم  کو 10 وکٹوں سے شکست پر چئیرمین پی سی بی کا  پر ردعمل سامنے آگیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا إنشاء اللہ، انہوں نے کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی ،میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی، میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں