Monday, December 23, 2024
ہومSportsبنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ کا...

بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ کا اعلان



(24 نیوز) بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز  پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جیسن گلیسپی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جبکہ نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجرہوں گے۔

پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ٹم نیلسن ہائی پرفارمنس کوچ، کلیف ڈیکن قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ورلڈ کپ کے دوران۔۔۔‘‘ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے دلخراش واقعہ سنا دیا

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز رواں ماہ 21 تاریخ سے ہو گا، اس سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا بھی حصہ ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں