Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ...

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد



(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کا الزام ثابت ہونے پر 50 لاکھ جرمانہ کردیا گیا۔

 بنگلا دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شکیب الحسن اور چھ دیگر افراد اور کمپنیوں پر پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ہندوستان میں بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شکیب کو منگل کو ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران الزامات کا قصوروار پایا گیا جس کی صدارت بی ایس ای سی کے صدر خندوکر رشید مقصود نے کی۔بی ایس ای سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، یہ جرمانہ پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ شکیب کو حال ہی میں قتل کے ایک مقدمے کا سامنا ہے، کیس کی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی زیرقیادت تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کا حکم دینے میں ملوث تھے تاہم اسے عدالت میں سزا نہیں سنائی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں