( 24 نیوز)میلبرن سٹارز نے بگ بیش لیگ میں ایک بار پھر سے پاکستان سٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں خصوصی سٹینڈ ہو گا۔
پاکستان کے سپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن سٹارز کے سکواڈ کا حصہ ہیں، اس سے قبل حارث رؤف میلبرن سٹارز کا حصہ تھے۔
میلبرن سٹارز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی فینز کو اپنی سپورٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے پُرعزم رہے ہیں۔
میلبرن اسٹارز کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، مارکس سٹونس اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہیں۔
میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز 18 دسمبر، 4، 9 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔