Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsبھارتی بیٹسمین ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے درمیان طلاق کی اصل وجہ...

بھارتی بیٹسمین ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آ گئی 



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اور ہاردک پانڈیا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس سابق جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک ہیں، ہاردک پانڈیا غصے والے اور خود پسند انسان ہیں، اُن کے رویے اور شخصیت نے نتاشا کو بہت پریشان کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نتاشا نے ہاردک کی خود پسندی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں، پھر اُنہوں نے سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک کی اسی شخصیت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی لیکن اُن کا رشتہ ٹھیک ہونے کے بجائے اختلافات کی نذر ہوتا گیا۔  

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتاشا نے یہ بات تسلیم کرلی تھی کہ وہ اور ہاردک مختلف شخصیت کے مالک ہیں اور دونوں کا ایک ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے لہٰذا اداکارہ نے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ نتاشا نے پانڈیا کو بدلنے کی بہت کوشش کی لیکن جب وہ نہیں بدلے تو اُنہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ نتاشا کے لیے تکلیف دہ تھا۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، یہ خبر سُن کر اس جوڑی کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ بیٹے اگستیا کو لیکر اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں