Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsبھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان...

بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ارشد ندیم کو بین الاقوامی معیار کا جولین فراہم کیا جائے ۔ 

ایک  انٹرویو میں نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہےکہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے، ارشد ندیم جس پائےکے ایتھلیٹ ہیں ان کے لیے  یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے  اور  سپورٹ کر سکتی ہے، میری حکومت بھی میری سپورٹ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے، مجھے یقین ہے جیولین بنانےوالے ارشد ندیم کو سپانسر کرکے خوش ہوں گے ۔ ارشد ندیم کو  جو چاہیے اسے دینا چاہیے، یہی میری درخواست ہے۔ خیال رہےکہ پاکستانی  جیولین تھرور  ارشد ندیم  نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونےکا انکشاف کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں