Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsبھارتی غرور خاک آسٹریلیا نے بارڈرگاواسکر ٹرافی جیت لی

بھارتی غرور خاک آسٹریلیا نے بارڈرگاواسکر ٹرافی جیت لی



(24  نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملتے ہوئے پانچواں ٹیسٹ  اپنے نام کرکے  10 برس بعد بارڈر،گواسکر ٹرافی جیت لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں