Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsبھارتی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے سے متعلق راہول ڈریوڈ کیساتھ کیا بات...

بھارتی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے سے متعلق راہول ڈریوڈ کیساتھ کیا بات ہوئی ؟ روہت شرما نے بتا دیا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے ساتھ کوچنگ چھوڑنے کے معاملے پر ہونے والی گفتگو سے پردہ اٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہو جائیں گے اور نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے درخواستیں بھی طلب کر رکھی ہیں۔بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا آغاز آج سے کرنے جا رہی ہے اور بھارتی ٹیم کا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف ہو گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما راہول ڈریوڈ کے ساتھ کوچنگ چھوڑنے سے متعلق ہونے والی گفتگو سے متعلق بتاتے ہوئے جذباتی بھی ہو گئے۔روہت شرما کا کہنا تھا جب میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم میں آیا تو راہول ڈریوڈ کپتان تھے، ہم نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے وہ ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل ہیں، انہوں نے بھارتی ٹیم کے لئے بہت طویل عرصے تک کھیلا ہے، میں نے راہول ڈریوڈ کو اس وقت بھی دیکھا جب وہ بھارتی ٹیم کے کوچ بن کر آئے، ہم نے ان کے ساتھ تقریباً تمام بڑے ٹورنامنٹس جیتے ہیں، وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے کہا کہ یہ ہے تو ہم نے کرنا ہے۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا میں نے ذاتی طور پر کوشش کی کہ راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے لئے کوچنگ جاری رکھیں، میں انہیں جاتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا لیکن ان کی اپنی ذاتی ترجیحات ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گوتم گھمبیر راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارت کی مینز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور گوتم گھمبیر کو بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دیے جانے کی گونج حال ہی میں ختم ہونے والی آئی پی ایل کے درمیان ہی سنی گئی تھی تاہم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے بعد اب یہ سابق آل راو¿نڈر پر منحصر ہے کہ آیا وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرتے ہیں یا نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں