وشاکھاپٹنم(آئی این پی ) انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے۔
دوسرے ٹیسٹ میں شرکت پر ان کی عمر41 برس 187 دن رہی، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا 184 واں ٹیسٹ ہے۔ ان سے قبل سابق بھارتی سپنر لالہ امرناتھ 41 برس 92 دن کی عمر میں بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے عمررسیدہ پلیئر شمار ہوتے تھے۔