Thursday, January 2, 2025
ہومSportsبھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر...

بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

 بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرسٹن اسٹپس 43 اور ڈیوڈ ملر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں