Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsبھارت کیخلاف پاکستان ٹیم میچ جیتی تو 1 کروڑ روپے انعام دوں...

بھارت کیخلاف پاکستان ٹیم میچ جیتی تو 1 کروڑ روپے انعام دوں گا، گورنر سندھ


گورنر سندھ کامران ٹیسوری: فوٹو فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم میچ جیتی تو 1 کروڑ روپے انعام دوں گا۔

 گورنر ہاؤس میں  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین نصب کی گئی۔ کامران ٹیسوری پاکستان ٹیم کی کٹ پہن کر میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی فتح کا جشن گورنر ہاؤس میں منائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ 20 ہزار افراد کو بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جا رہا ہے۔ شہریوں کو تفریح کے مواقع دینے کےلیے ہر ممکن اقدام جاری رکھوں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں