Saturday, December 28, 2024
ہومSportsبھمراہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، روہت شرما

بھمراہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، روہت شرما


فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے ہمارے خیال میں ہم نے رنز کم بنائے تھے لیکن بولرز نے عمدہ بولنگ کی، جسپریت بھمراہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز میں بھارتی پوزیشن اچھی تھی،  جبکہ آخری دس اوورز میں ہمارے بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 140 رنز ہمارے خیال میں قابل دفاع اسکور تھا، ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کرکے فتح دلوائی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی بھی شاباش کے مستحق ہیں، ابھی ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے، ہمیں اس ایونٹ میں آگے تک جانا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

شاہین بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی ہے، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو بھی ہرا دیا تو پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ختم ہوجائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں