Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsبیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی


ٹیم کی لگاتار چار فتوحات نے اس کی سیمی فائنل تک رسائی کو یقینی بنا دیا۔

پاکستانی بیس بال ٹیم نے دبئی میں جاری بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے افغانستان کو 3-17 سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے اپنے گروپ میں تمام چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ میں پاکستانی بیٹرز زین، محمد حسین، محمد شاہ، واحد اور عمار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، زین نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے انسائیڈ پارک ہوم رن اسکور کیا اور ساتھ ہی گرینڈ سلیم کی شاندار کارکردگی سے پاکستان کی برتری کو بڑھایا۔

کھیل کے ابتدا میں واحد، زین اور سمیر نے ڈبل پلے کے زبردست مظاہرے سے ٹیم کی گرفت کو مضبوط کیا۔ پاکستان کے پچرز حسنین جان، سید علی اور حسن امام نے بھی مخالف ٹیم کی ہٹنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے بہترین پچنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل بھارت، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی، ٹیم کی لگاتار چار فتوحات نے اس کی سیمی فائنل تک رسائی کو یقینی بنا دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں