Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبیٹنگ میں اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، سلمان علی آغا

بیٹنگ میں اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، سلمان علی آغا


آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

ہوبارٹ میں میچ کے بعد سلمان علی آغاز اور آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے الگ الگ میڈیا ٹاک کی۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑی کی پرفارمنس مثبت چیز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے لیکن ٹی20 سیریز میں بھی بہت بہتر کرسکتے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

دوسری طرف آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ یہ ہفتہ بہت اچھا رہا، سیریز میں بہت مزہ کیا۔

انہوں نے اسٹوئنس کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اس طرح کھیلے تو اسے روکنا واقعی مشکل ہے۔

تیسرے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اسٹوئنس نے کہا کہ اچھی وکٹ پر رنز بنا کر اچھا لگا لیکن اس کا کریڈٹ ہمارے بولرز کو جاتا ہے جنہوں نے حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل نہیں کرنے دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں