Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsبیٹے کی پہلی ٹیسٹ سینچری؛ والد خوشی سے نہال ہوکر رو پڑے

بیٹے کی پہلی ٹیسٹ سینچری؛ والد خوشی سے نہال ہوکر رو پڑے



کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹر نتیش کمار ریڈی کے والد اپنے بیٹے کی مشکل وقت میں بنائی گئی پہلی ٹیسٹ سینچری پر خوشی سے رو پڑے۔

 میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے سنچری بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی، انہوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 189 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔نتیش کمار ریڈی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے بھارت کے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کیخلاف میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹر کے والد موٹیالا ریڈی بھی کراؤڈ میں موجود تھے، جنہوں نے اپنے بیٹے کی سنچری کا بھرپور جشن منایا ، ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلیے بہت ہی خاص دن ہے، ہم اپنی پوری زندگی میں اسے نہیں بھول پائیں گے، نتیش 14، 15 ایج گروپ کی کرکٹ سے پرفارم کررہا ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں