فاسٹ بالنگ کانٹریکٹ:
بی سی سی آئی نے تیز گیندبازوں کو تراشنے کے مقصد سے پانچ کھلاڑیوں کو اسپیشل کانٹریکٹ دیا ہے۔ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ان پانچ گیندبازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی، اس سلسلے میں بی سی سی آئی نے کچھ بھی انکشاف نہیں کیا ہے۔ فاسٹ بالنگ کانٹریکٹ میں شامل کیے گئے پانچ کھلاڑی ہیں عمران ملک، آکاش دیپ، وجئے کمار ویشاک، ودوپ کویرپا، یش دیال