Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی...

بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر بے سہارا و یتیم بچوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔

بچوں نے پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں میچ دکھانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

140 بے سہارا اور یتیم بچوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر قذافی اسٹیڈیم بلایا تھا۔ 

ان بچوں کو میچ کے مہمان خاص کے طور پر دعوت دی گئی تھی، میچ کے دوران بچوں کی خوب تواضع بھی کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی اور میچ کے بارے میں پوچھا۔

بچوں نے میچ دکھانے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا،پہلی بار اسٹیڈیم آکر میچ دیکھا، پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں