Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsتم جوکر ہو! کیون پیٹرسن کا سابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی...

تم جوکر ہو! کیون پیٹرسن کا سابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی پر طنز


(ویب ڈیسک)سابق انگلش کرکٹر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران چنائی سپر کنگز کے سابق کرکٹر امباتی رائیڈو کو “جوکر” قرار دیا۔

سابق انگلش کرکٹر نے تبصرہ اس وقت کیا جب سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر امباتی رائیڈو نے آئی پی ایل 2024 فائنل کے دوران ان کے لباس کو نیلے سے نارنجی کہا تو کیون پیڑسن نے انہیں آن ائیر جوکر قرار دیدیا، انکا کہنا تھا کہ یہ جامنی رنگ کا لباس ہے جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔

بھارتی کرکٹر کو جوکر قرار دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، انگلش کرکٹر کے مذاق کو بھارتی فینز نے انا کا مسئلہ بناتے ہوئے کیون پیٹرسن کو سوشل میڈیا سائٹس پر بُرا بھلا کہنا شروع کردیا، جس پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور رائیڈو فائنل کے بعد مذاق کررہے تھے لیکن بھارتیوں نے اسے بدسلوکی کے معنوں میں لے لیا، اسے روکنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپارکو کے سائنسدان سیٹلائٹ لانچ کرنے چین پہنچ گئے

دوسری جانب آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں