Monday, January 6, 2025
ہومSportsتیاری کر رہا ہوں، دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کی کوشش...

تیاری کر رہا ہوں، دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کی کوشش ہے، افتخار احمد


فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن بولر افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

فیصل آباد میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔ 

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے، چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔ 

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔

اپنی کھیل پر بات کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں