Monday, December 23, 2024
ہومSportsتیسرا ون ڈے بارش رکنے کے بعد انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

تیسرا ون ڈے بارش رکنے کے بعد انتظامیہ کا بڑا فیصلہ



(24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران بارش  رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

 پاکستان نے 15 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر  74 رنز بنا لیے ہیں۔بارش کے باعث میچ کو 47 ، 47  اورز تک محدود کردیا ہے

قبل ازیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا،جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے  پہلی وکٹ ایک سکور پر گر گئی تھی ،جب عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔صائم ایوب اور بابراعظم کریز پر موجود ہیں۔

 واضح ہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر؛ایک اور کشتی دریا میں ڈوب گئی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں