Monday, December 23, 2024
ہومSportsتیسرا ون ڈے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے...

تیسرا ون ڈے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا



جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔جوہانسبرگ میں کھیلے جانیوالے میچ کے دوران بارش کے باعث پچ اور سکوائر کوورز سے ڈھانپ دیے گئے جبکہ کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

 قومی ٹیم نے بارش کے آنے سے قبل تک جنوبی افریقہ کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنالیے تھے۔اوپنر عبد اللہ شفیق صفر پر آوٹ ہوئے۔  

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ہوئے کہا موسمی حالات اور ہلکی بارش کے پیش نظر نئی  گیند کو سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی جس کی وجہ سے پہلے باولنگ کا انتخاب کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اپنے سکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ کاگیسو ربادا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کوربن بوش اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ بوش کو جمعہ کے روز سکواڈ میں شامل کرنے کے بعد کیا گیا۔ تبریز شمسی اور اینڈیلے پھلکوایو کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ۔طیب طاہر ، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور  ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں