Sunday, January 5, 2025
ہومSportsتیسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز...

تیسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز جیت لی


—فائل فوٹو

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا اور 3 میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 153 رنز بنائے تھے، سدرہ امین 37، منیبہ علی 33 اور فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہی تھیں۔

جواب میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے ہدف 19ویں اوور میں دو وکٹ پر پورا کیا۔

پہلے 2 میچز کا نتیجہ

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے حریف ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچیں گی جس کے بعد جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کل دبئی روانہ ہو گی۔

جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو دبئی روانہ ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں