(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا چھکا لگنے پر گیند شائق کے سر پر جا لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا میچ میں دلچسپ واقعہ کی وجہ بن گیا جب گیند باؤنڈری لائن کے پار سٹینڈ میں ایک شائق کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔
خیال رہے کہ متاثرہ شائق کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ پر بابراعظم کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور اُنہوں نے منظر دیکھنے کے بعد فوراً اپنا افسردہ تاثر دیتے ہوئے سر پر رکھ لیا۔
aww such a cutie????.he was actually feeling bad for that man❤️
Watta a six Babar#NZvPAK #PAKvsNZ #BabarAzam???? pic.twitter.com/QULvI9t0n0— Wajeeha (@itswajeehaa) January 17, 2024
دوسری جانب اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے رد عمل پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سعودیہ عرب: رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا
واضح رہے کہ آج بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔
کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم جواب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔