اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید ( ثنا شعیب ملک) سے شادی کرنیوالے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوچکی ہے لیکن دراصل ان دونوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ کیا بنی تھی؟ اس بارے میں مقامی اخبار نے دعویٰ کردیاہے۔
یادرہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی دونوں ممالک کے مین سٹریم میڈیا پر بھی توجہ کامرکز رہی تھی لیکن اب شعیب کی نئی شادی اور ثانیہ سے علیحدگی کی خبروں پر مداحوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہورہاہے ، ایسے میں مقامی اخبار ’نوائے وقت‘ نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر کیجانب سے ثناء جاوید سمیت دیگر خواتین سے میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا، بنیادی طورپر ایک فوٹو شوٹ کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب کے تعلقات خراب ہوئے تھے ۔