Saturday, January 4, 2025
ہومSportsثانیہ مرزا تازہ دم ہوگئیں

ثانیہ مرزا تازہ دم ہوگئیں


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کے مشکل حالات میں بھی خود کو تازہ دم رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے خلع اور پھر ان کی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کے بعد سے ہی دونوں ممالک سے مداحوں کی بڑی تعداد سابق ٹینس سٹار سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دکھائی دی۔علاوہ ازیں مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا تھا کہ شعیب ملک سے خلع اور ان کی شادی کی خبروں نے ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے اب اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس سٹار نے سٹوری شیئر کی ہے۔انسٹا سٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’فریش، فریش‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیر کٹنگ اور مینی کیور والے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

انسٹاگرام سکرین شاٹ

ان کی انسٹا سٹوری ان افراد کو حوصلہ دلا رہی ہے جو زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ زندگی کے سفر میں حالات جیسے بھی ہوں، خود کو تھکنے نہ دیں اور اپنا خیال سب سے پہلے رکھیں تاکہ آپ اپنوں کا بھی بھرپور انداز میں خیال رکھ سکیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں