Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے پریشان لوگوں کیلئے اہم پیغام

ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے پریشان لوگوں کیلئے اہم پیغام


ثانیہ مرزا— فائل فوٹو

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مستقبل کے لیے فکر مند لوگوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

ثانیہ مرزا اپنے مذہبی عقائد کو عزیز رکھتی ہیں اور اس چیز کا اندازہ ان کی انسٹاگرام پوسٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مستقبل کی غیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے کے بارے میں ایک حکمت سے بھرپور پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ  مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ان کی پوسٹ میں خدا پر بھروسہ رکھنے کا یہ پیغام، ذہنی سکون حاصل کرنے کا راز بھی ہے۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر ہی کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز اور سبق آموز پوسٹ شئیر کرتی نظر آتی ہیں۔

ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ اپنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرتی نظر آتی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں