پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔
ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر زیرگردش ہیں جس میں وہ گرمی کا توڑ کرنے کے لیے ناریل پانی سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں، انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘گرمی کا توڑ‘۔
پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پلیئر نے ہاتھوں میں سبز ناریل تھاما ہوا ہے اور اسٹرا کی مدد سے وہ اسے پیتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ رقصاں ہے۔
انھوں نے سیاہ ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ ٹینس ریکٹ تھامے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔
مداح ان کی تصاویر پر مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ ایک مداح نے ان سے پوچھ لیا کہ ابھی تو سردیاں ہیں تو پھر گرمی کہاں سے آگئی۔
کچھ گھنٹے پہلے شیئر کی جانے والی تصاویرکو 30 ہزار سے زائد مداح پسندیدگی کی سند سے نواز چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔