Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsثناء جاوید شوہر کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ایسی صورتحال...

ثناء جاوید شوہر کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جسے شاید وہ ساری زندگی نہ بھول پائیں ویڈیو دیکھیں



ثناء جاوید شوہر کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ایسی صورتحال کا سامنا …

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ثناء جاوید شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ان کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اس نام سے جسے وہ بھول نہیں سکتیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ تھا جس میں شعیب ملک بھی  کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔ اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں کہ ان کو انتہائی پریشان کن صورت حال کا سامنا پڑا جب شائقین نے انہیں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگا کر ٹرولنگ شروع کر دی۔

اس موقع پر ثناء جاوید مشکل کا شکار نظر آئیں اور شائقین کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہو گئیں تاہم انہوں نے خود کو سنبھالا اور وہاں سے چلی گئیں۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک 10 جنوری کو ایک دوسرے کیساتھ شادی کا معاملہ سامنے لائے تھے، اس سے قبل شعیب ملک انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان ہے۔ دوسری جانب ثناء جاوید نے بھی گلوکار عمیر جسوال کیساتھ شادی کر رکھی تھی تاہم ثناء اور شعیب نے آپس میں شادی کیلئے اپنے پچھلے جیون ساتھیوں سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں