Saturday, December 28, 2024
ہومSportsجنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا


فائل فوٹو

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹ سے ہرا دیا، تاہم تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام رہی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 33 اوور میں حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرام 69 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ٹونی زورزی 26،ٹمبا باووما 22 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 177رنز سے شکست دی تھی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں