مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کا شکار ہوکر دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر اوریجنلز کی نمائندگی کرنے والے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے، وہ ابتدائی تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
مینجنگ ڈائریکٹر روب کی نے بتایا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے بعد انگلش کپتان نے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لیا تھا تاہم ٹورنامنٹ کی تیاری کے دوران انکی پنڈلی میں چوٹ آئی، سکین میں رپورٹ غیر تسلی بخش تھی اس لیے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔
دوسری جانب جوز بٹلر نے اپنے مداحوں آگاہ کرنے کیلئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی کہ رواں برس دی ہنڈریڈ لیگ کھیلنا مشکل ہے، مانچسٹر اوریجنلز کے لیے بقیہ مہم کے لیے نیک خواہشات! جلد فٹ ہوکر انگلش ٹیم میں واپسی کروں گا۔
یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں انگلش کپتان کو کئی مرتبہ پنڈلی کی چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔