Thursday, December 26, 2024
ہومSportsجونئیر ہاکی ایشیا کپ کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

جونئیر ہاکی ایشیا کپ کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان



(24نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کی تیاری کے کیمپ کے لیے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پی ایچ ایف کے مطابق نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے 67 نوجوان کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ انٹرنیشنل اجمل خان لودھی کو 3 نومبر کو کراچی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ٹیم منیجمنٹ میں منیجر انٹرنیشنل اجمل خان لودھی، ہیڈ کوچ اولمپین قمر ابراہیم ۔کوچ اولمپین کامران اشرف،اسسٹنٹ کوچ انٹرنیشنل یاسر اسلام کو مقررکیا گیا ہے۔

ویڈیو اینالسٹ ابوزر امراؤ اور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر مبشر ہوں گے جبکہ جونئیر ایشیا کپ 26 نومبر سے مسقط عمان میں شروع ہوگا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں