Friday, December 27, 2024
ہومSportsجوڈو مقابلے کے دوران طالبہ کو سر پر شدید چوٹ لگنے سے...

جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ کو سر پر شدید چوٹ لگنے سے حالت غیر ہوئی اور پھر۔۔۔



مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مردان میں جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ کو سر پر شدید چوٹ لگنے سے حالت غیر ہوئی اور پھر وہ موت کی نیند جا سوئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 20 سالہ طالبہ بورڈ ایجوکیشن کمپلیکس میں جوڈو کے مقابلے میں شریک تھی جس کے دوران اس کی فائٹ کروائی گئی، مخالف کھلاڑی کے ایک داؤ کے دوران اس کو سر پر شدید چوٹ آئی اور حالت غیر ہو گئی ۔

ریسکیو اہلکاروں کو بلایا گیا جنہوں نے اس کے سانس اور دل کی حرکت کو بحال کر کے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی، ڈاکٹروں نے ہسپتال متنقلی پر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں