Monday, December 23, 2024
ہومSportsجوہانسبرگ: پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع

جوہانسبرگ: پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران بارش  باعث  میچ رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ون ڈے بارش سے متاثر ہورہا ہے، پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ 3.1 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا کھیل رکنے سے پہلے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں جہاں عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو کی جگہ پر طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ پچ میں نمی ہے، ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے۔

محمد رضوان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے لیے ہر میچز اہم ہے، ہم چیمپیئن ٹیم بننا چاہتے ہیں۔ فرق نہیں پڑتا کون ٹیم میں ان ہے کون آؤٹ، ہم جیتنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل جوہانسبرگ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

جوہانسبرگ میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے قومی ٹیم نے انڈور ٹریننگ کی تھی۔

واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں