Thursday, December 26, 2024
ہومSportsجیمز اینڈرسن کا وائٹ بال کرکٹ میں واپسی پر غور

جیمز اینڈرسن کا وائٹ بال کرکٹ میں واپسی پر غور



انگلینڈ کے عظیم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن وائٹ بال کرکٹ میں واپسی پر غور کر رہے ہیں۔ 42 سالہ اینڈرسن نے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

انگلینڈ کےلیے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 704 وکٹیں حاصل کرنے والے جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے ’اب بھی کافی فٹ ہیں‘ اور وائٹ بال کرکٹ میں جانے پر غور کریں گے۔

42 سالہ فاسٹ بولر 188 ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 704 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ہیں۔

اینڈرسن کا کہنا ہے کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں دوبارہ انگلینڈ کےلیے نہیں کھیلیں گے لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے حقیقی کرکٹ کیریئر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

’مختصر فارمیٹس میں یقینی طور پر تھوڑی دلچسپی ہے کیونکہ وہ آج تک کسی فرنچائز سے نہیں کھیلے اس سال دی ہنڈریڈ کو دیکھ کر، جہاں گیند سوئنگ پر ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں کام کر سکتے ہیں انہیں واقعی لگتا ہے کہ وہ اس طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے کافی اچھے ہو جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں