Thursday, December 26, 2024
ہومSportsجیمز ونس کراچی کنگز کے نائب کپتان مقررٹیم پہلے میچ میں ملتان...

جیمز ونس کراچی کنگز کے نائب کپتان مقررٹیم پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی



جیمز ونس کراچی کنگز کے نائب کپتان مقرر،ٹیم پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کنگز نے جیمز ونس کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 کے لئے کنگز سکواڈ کا نائب کپتان مقرر کردیا۔سماکے مطابق کراچی کنگز کی جانب پی ایس ایل 9 کے لئے اپنے نائب کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ نے یہ ذمہ داری مہمان کھلاڑی جیمز ونس کے سپرد کی۔
جیمز ونس گزشتہ ایونٹ بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس سال ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔جیمز ونس پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں بھی کراچی کنگز کا حصہ رہے ہیں جبکہ انہیں نائب کپتان بنانے کا اعلان کراچی کنگز کے ٹیم اوونر سلمان اقبال نے کی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز ایڈیشن 9 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں