Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsحارث رؤف نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر...

حارث رؤف نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا



(24 نیوز) حارث رؤف ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنیوالے فاسٹ بولر بن گئے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی، پاکستانی فاسٹ بولر نے کینیڈا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا، حارث رؤف  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے، انہوں نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں، قبل ازیں آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور امریکہ سے شکست کا ذمہ دار کون؟ سلیم ملک نے انکشاف کر دیا

مجموعی طور پر حارث رؤف 100 وکٹیں  حاصل کرنے والے تیسرے تیز  ترین بولر ہیں، حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں بولرز  اسپنرز  ہیں، افغانستان کے راشد خان نے 54 اور  سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

خیال رہے کہ حارث رؤف 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں، شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی  بولر ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں