Friday, December 27, 2024
ہومSportsحارث رؤف پی ایس ایل سے باہر ہو گئے وجہ کیا بنی؟

حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر ہو گئے وجہ کیا بنی؟



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر  حارث رؤف انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

روزنامہ” جنگ” کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ روز میچ کے دوران حارث رؤف نے ایک مشکل کیچ پکڑا جس کے دوران ان کو کندھے میں درد کی شکایت ہوئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد پتہ  چلا کہ ان کا کندھا اپنی جگہ سے ہل گیا ہے۔لاہور قلندرز ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو صحت مند ہونے میں 6 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ 

لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے بتایا کہ حارث رؤف ہمارے باؤلنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے سخت مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں