Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsدریائے سین میں ہونیوالے مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی کرنے کی وجہ...

دریائے سین میں ہونیوالے مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی کرنے کی وجہ سامنے آ گئی


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع دریائے سین کے پانی کا معیار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مردوں کا اولمپک ٹرائیتھلون ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس کے دریائے سین میں آج مردوں کے اولمپک ٹرائیتھلون کا انعقاد کیا جانا تھا جسے پانی کے معیار سے متعلق خدشات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس 2024ء کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بروز بدھ کو مردوں کے ٹرائیتھلون کے انعقاد کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ خواتین کا مقابلہ بھی بدھ، یعنی کہ کل شیڈول ہے لیکن دونوں، مردوں اور خواتین کے مقابلوں کا عمل میں آنا پانی کے ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرائیتھلون کے سوئمنگ ایونٹ کا ٹریننگ سیشن آج ہونا تھا جبکہ دریائے سین کے پانی کا معائنہ 27 جولائی کو کیا گیا تھا۔

پانی کے معائنے کے بعد ہی اولمپکس حکام نے ٹرائیتھلون کے لیے ٹریننگ سیشن اور تیراکی کے مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دریائے سین کے پانی کو صاف قرار دیا گیا تھا مگر افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد دریا کا پانی آلودہ ہونا شروع ہوا ہے۔

اولمپکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش کے باعث دریائے سین کا پانی آلودہ ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں