لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل کرے گی۔پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22 ،25 ،28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے اور فاسٹ بولر حارث رو¿ف قومی سکواڈ میں جگہ بنائیں گے جبکہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانےکا امکان ہے۔
حارث رو¿ف کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔