Sunday, January 5, 2025
ہومSportsدورہ آسٹریلیا زمبابوے اور ساؤتھ افریقہ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا...

دورہ آسٹریلیا زمبابوے اور ساؤتھ افریقہ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان



(وسیم احمد) پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور ساؤتھ افریقہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، نوید اکرم چیمہ ٹیم مینیجر اور اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، ٹم نیلسن صرف دورہ آسٹریلیا میں ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو ، ڈرکس سائمن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ طلحہ بٹ اینالسٹ، ارتضیٰ کومیل سیکیورٹی مینجر اور نعیم احمد میڈیا مینیجر ہوں گے، سلیکٹر اسد شفیق تینوں دوروں میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے مگر وہ سپورٹ سٹاف میں شامل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا’، نیا دعویٰ سامنے آگیا

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں