(24نیوز ) پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ گرین شرٹس نے 145 رنز کا ہدف 19ویں اوورمیں پوراکیا۔ صائم ایوب نے کیرئیر کی پہلی شاندار سنچری سکور کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں کھلیےجانے والے دوسرےون ڈے میں پاکستان نے زمبابو ے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 62 گیندوں پر 113رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔عبداللہ شفیق نے 32رنز بنائے ۔
زمبابوے نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 146 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر ون ڈے میں ڈیبیو کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے جمعرات کو کھیلا جائے گا۔