Monday, December 23, 2024
ہومSportsدوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط، ہندوستان کو جیت کے...

دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط، ہندوستان کو جیت کے لیے رقم کرنی ہوگی نئی تاریخ


نیوزی لینڈ کے ذریعہ پہلی اننگ میں بنائے گئے 259 رنوں کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 156 رنوں پر آؤٹ ہو گئی، دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 198 رن بنا لیے ہیں جس سے سبقت 301 رنوں کی ہو گئی ہے۔

مشیل سینٹنر وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، تصویر@BLACKCAPS

user

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پونے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن آج نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ پہلے تو کیوی گیندبازوں نے ہندوستانی ٹیم کو پہلی اننگ میں 156 رنوں پر آل آؤٹ کر دیا، اس کے بعد دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹ کے نقصان پر 198 رن بھی بنا لیے۔ اس طرح پونے ٹیسٹ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔ اب ہندوستان کو اگر جیت حاصل کرنی ہے تو اسے ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہوگی۔ دراصل پونے میں چوتھی اننگ کے دوران 300 سے زیادہ رنوں کے ہدف کا پیچھا کر جیت حاصل کرنا ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔

ہندوستان نے آج 1 وکٹ کے نقصان پر 16 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 140 رن بنانے میں باقی 9 وکٹ گنوا دیے۔ روہت شرما جمعرات کو ہی آؤٹ ہو چکے تھے۔ جمعہ کے روز شمبھ گل 30 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اور اس کے بعد وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ وراٹ کوہلی محض 1 رن بنا کر اور رشبھ پنت 18 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ سرفراز خان بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور محض 11 رن بنا سکے۔ اشون 4 رن، آکاش دیپ 6 رن اور بمراہ صفر بنا سکے۔ سب سے زیادہ 38 رن رویندر جڈیجہ نے بنائے، جبکہ واشنگٹن سندر 18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مشیل سینٹنر نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ گلین فلپس نے 2 وکٹ لیے۔ ٹم ساؤتھی کو ایک وکٹ ملا۔

نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو دوسری اننگ میں کپتان ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 86 رنوں کا تعاون کیا۔ ڈیون کانوے 17 رن، وِل ینگ 23 رن، رچن رویندر 9 رن، ڈیرل مشیل 18 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹام بلنڈل 30 رن بنا کر اور گلین فلپس 9 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے ایک بار پھر واشنگٹن سندر نے بہترین گیندبازی کی۔ انھوں نے 4 کھلاڑیوں کو اور اشون نے 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ کے ذریعہ پہلی اننگ میں بنائے گئے 259 رنوں کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 156 رنوں پر آؤٹ ہو گئی۔ اب جبکہ دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 198 رن بنا لیے ہیں، تو یہ سبقت 301 رنوں کی ہو گئی ہے۔ ہفتہ کے روز تیسرے دن کا کھیل جب شروع ہوگا تو ہندوستان کی پہلی کوشش ہوگی کہ جلد از جلد نیوزی لینڈ کے باقی بچے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جائے، اور پھر بلے بازی میں کچھ ایسا کمال دکھائے جیسا کہ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں دیکھنے کو ملا تھا۔

ہندوستان کے لیے 300 سے زیادہ رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنا کسی بھی صورت میں آسان نہیں ہونے والا۔ اس سے قبل ہندوستانی سرزمین پر صرف ایک بار چوتھی اننگ میں 300 سے زیادہ رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے جیت حاصل ملی ہے۔ 2008 میں چنئی میں ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف 387 رن بنائے تھے اور میچ جیت لیا تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا نمبر آتا ہے جس نے 1987 میں دہلی میں ہندوستان کے خلاف 5 وکٹ پر 276 رن بنائے تھے اور میچ جیتا تھا۔ تیسرے نمبر پر ہندوستان ہے جس نے 2011 میں دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 وکٹ پر 276 رن بنائے تھے اور میچ اپنے نام کیا تھا۔ مجموعی طور پر بات کریں تو ٹیسٹ میچ میں 36 مرتبہ 300 سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا گیا ہے، ان میں ہندوستان نے 3 بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ 2021 میں ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف گابا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کو 328 رن بنا کر جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں