Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsدوسرے ٹی-20 میں ٹیم انڈیا نے لگائی زمبابوے کی کلاس، کھڑا کر...

دوسرے ٹی-20 میں ٹیم انڈیا نے لگائی زمبابوے کی کلاس، کھڑا کر دیا 235 رنز کا پہاڑ


پہلے ٹی-20 میچ میں ہار کے ایک دن بعد دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے نے زمبابوے کی جم کر خبر لی اور 234 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

تصویر بشکریہ ایکس

user

ہرارے: پہلے ٹی-20 میچ میں ہار کے ایک دن بعد دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے نے زمبابوے کی جم کر خبر لی اور 234 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اس میچ میں کپتان شبمن گل جلد آؤٹ ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد ابھیشیک شرما اور رتوراج گائیکواڈ نے زمبابوے کے گیند بازوں کی خوب پٹائی کی۔

ابھیشیک نے 46 گیندوں میں سنچری مکمل کی اور اننگز میں 7 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ ابھیشیک نے 47 گیندوں میں 100 رنز بنائے۔ گائیکواڈ نے بھی شاندار بلے بازی کی اور 47 گیندوں میں 77 رنز بنائے۔ آخر میں رنکو سنگھ نے بھی 22 گیندوں میں 48 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو 200 رنز سے آگے پہنچایا۔ اس طرح ہندوستان نے زمبابوے کو جیتنے کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا۔

قبل ازیں، ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں ہندوستانی بیٹنگ کا انشاز اتنا طوفانی تھا کہ 10 اوورز میں 74 رنز بن گئے تھے اور اگلی 60 گیندوں پر 160 رنز بنے۔ تاہم بلے بازی کے لیے آنے والی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل کی اوپننگ جوڑی کی شروعات اچھی نہیں رہی، دوسرے ہی اوور میں بلیسنگ مزارابانی نے شبھمن گل (2) کو برائن کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے رتوراج گائیکواڈ نے ابھیشیک شرما کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کی اور دوسری وکٹ کے لیے 137 رنز جوڑے۔

14ویں اوور میں ویلنگٹن مساکاتزا نے ابھیشیک شرما کو میئرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ ابھیشیک شرما نے طوفانی انداز میں 47 گیندوں میں سات چوکے اور آٹھ چھکے لگا کر 100 رنز بنائے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 47 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ 22 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے دو چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی اور ویلنگٹن مساکاتزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں