Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsدوہ پاکستانبنگلہ دیشی فوجی حکام نے اپنے بورڈ کو گرین سگنل دے...

دوہ پاکستانبنگلہ دیشی فوجی حکام نے اپنے بورڈ کو گرین سگنل دے دیا



(ویب ڈیسک )بنگلہ دیشی فوجی حکام نے  بنگلہ دیش  کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،انہوں نے وہاں موجود عہدیداروں کو کام جاری رکھنے اور سکیورٹی کی پیشکش کے ساتھ ساتھ دورہ پاکستان سمیت ٹیموں کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعدبنگلہ دیش غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے تاہم عبوری حکومت کے اعلان کے بعد حالات میں کچھ بہتری آرہی ہے ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح بی سی بی نے بھی کچھ معمول پر آنے کی کوشش کی ہے اور کرکٹ بورڈ کے کچھ عہدیدار کام پر واپس آگئے ہیں کیونکہ انقلاب سے پہلے بی سی بی مختلف ٹیموں کے لیے کئی اسائنمنٹس  پر کام کررہاتھاجس میں رواں ماہ  بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا دورہ  پاکستان بھی شامل ہے۔

بنگلہ دیشی فوجی حکام کے دورے کے دوران اگرچہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن پاپون سمیت کئی عہدیدار غیر حاضر تھے تاہم جو لوگ موجود تھے انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ  بنگلہ دیش میں ہونےوالے ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ 10 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چودھری بی سی بی کے دفاتر میں غیر حاضر تھے لیکن جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی موجودہ طرز حکمرانی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،صورتحال اب بھی قدرے غیر یقینی کاشکار ہے۔قومی ٹیم کی  پاکستان  روانگی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں اوراس حوالے سے آئندہ48 گھنٹوں میں ہم فیصلہ کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں