Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsدھونی نے میرے بیٹے کا کیرئیر تباہ کیا یووراج سنگھ کے والد...

دھونی نے میرے بیٹے کا کیرئیر تباہ کیا یووراج سنگھ کے والد کا سابق کپتان پرایک بار پھر وار



(24نیوز) بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کی کیرئیر کو سابق وکٹ کیپر کپتان نے تباہ کردیا ہے۔ 

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ایک طرف اگر بھارتی تاریخ میں کامیاب ترین کپتان قراردیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ان کو دنیائے کرکٹ میں جارحانہ انداز سے وکٹ کیپنگ اوراپنے فیصلوں سے میچ کا کو اپنی طرف کرکے جیتنے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے تو دوسری جانب ان کی زندگی مین چند ایسے بھی معاملات ہے جن کو لیکر کچھ کرکٹر اور ان کے ساتھ کھیلنے والے چند کھلاڑی ان پر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں، حال ہی میں سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے  کہا ہے کہ دھونی ایک بڑ اکرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا،یوگراج سنگھ کا کہنا تھا کہ’ایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیرئیر تباہ کیا، میں اُنہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، دھونی کو شیشے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے اب سب کچھ سامنے آرہا ہے ، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ ’دھونی ایک بڑ اکرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا،یوگراج سنگھ کے مطابق’ میں نے اپنی زندگی میں2چیزیں نہیں کیں جس نے کوئی کام غلط کیا ہو اسے کبھی معاف نہیں کیا اور دوسرا کبھی گلے نہیں لگایا ،انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا بیٹا 4 ، 5 سال مزید کھیل سکتا تھا ، گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کہہ چکے ہیں کوئی دوسرا یووراج سنگھ نہیں ہو سکتا، بیٹے کو کینسر کے ساتھ کھیلنے پر بھارت کو اسے بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  بھی یوگراج سنگھ سابق بھارتی کپتان دھونی  پر بیٹے کو ٹیم سے نکالنے سمیت کئی الزام عائد کرچکے ہیں۔

 یووراج نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے  سٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے جب کہ 2011 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ ورلڈکپ کھیلا اور بھارت کو ورلڈکپ جتوایا، یووراج ورلڈکپ 2011 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے تاہم 2012 میں کینسر سے نجات کے بعد انہوں نے دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی اور پھر 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، بنگلادیش کا زبردست آغاز،گہرے بادل حائل،میچ روک دیا گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں