Sunday, December 29, 2024
ہومSportsذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، کپتان کراچی کنگز

ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، کپتان کراچی کنگز


فوٹو: فائل

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ذاتی پرفارمنس سے مطمئن نہیں۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی کے اوول گراؤنڈ پر کراچی کنگز کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اچھا موقع ملتے ہی ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی ہو جائے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی متوقع ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ تین میچز میں کراچی کنگز کی جانب سے تین میچز میں کوئی بڑی اور قابل ذکر کارکردگی سامنے نہیں آسکی، کسی بھی ایک میچ میں ٹیم کی جانب سے ایک یا دو انفرادی اچھی پرفارمنس سے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو کیرون پولارڈ جیسی بہترین انفرادی اننگز کی ضرورت ہے، کراچی میں ہونے والے میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف میٹنگ میں لائحہ عمل تیار کریں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔ کراچی کی پچ کا کوئی اندازہ نہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے کچھ نہ کچھ پرفارم کیا ہے، مجھے اچھا آغاز نہیں مل رہا ہے، اسی وجہ سے بیٹنگ میں آگے نہیں بڑھ پارہا۔

انکا کہنا تھا کہ میچز میں وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ میری پرفارمنس جب آئیں گی تو ٹیم کو مزید فائدہ ہوگا۔

آل راؤنڈر محمد نواز سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز کی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں رہی، نواز سے بطور آل راؤنڈر اچھی توقعات ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عرفات منہاس اچھے کھلاڑی ہیں، جہاں اس کی ضرورت ہوگی اس کو کھلائیں گے۔ میچز کے پاسز کےلیے اپنی فیملی کو بھی منع کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب کھلاڑی پاسز کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں