Saturday, January 4, 2025
ہومSportsراشد خان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سے باہرایک سال طویل فارمیٹ سے معذوروجہ...

راشد خان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سے باہرایک سال طویل فارمیٹ سے معذوروجہ بھی سامنے آگئی



(ویب ڈیسک) افغانی کرکٹر راشد خان اگلے ماہ بھارت میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس کیلئے جن 20 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا،وہ اس میں نہیں تھے لیکن وجہ نہیں بتائی تھی۔اب وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

اب افغانستان کرکٹ بورڈ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ صرف اس ایک ٹیسٹ میچ سے ہی باہر نہیں ہوئے بلکہ اگلے ایک سال تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔اس کی وجہ کمر کی انجری اور تکلیف ہے۔گزشتہ سال ورلڈکپ کے بعد سرجری کروانے والے راشد خان طویل وقفہ کے بعد اس سال ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے تھے اور آخری بار اب افغانستان کے ڈومیسٹک ایونٹ میں کھیلے لیکن 3 میچزکے بعد انہیں کمر کی تکلیف شروع ہوگئی،اس وجہ سے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:پی ایف ایف کی 30 سالہ لیز منسوخ،گراؤنڈ خالی کرنے کا حکم

آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق افغانستان کو اس سال کے آخر میں زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ اور اگلے  سال جولائی میں آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔راشد نے اپنے کیریئر میں پانچ ٹیسٹ میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کیں، اور فارمیٹ میں افغانستان کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں